اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کا محافظ ہے،معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔

بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سی پیک کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج نے15 ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ہے، صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں۔

پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ 19 ہزار چینی باشندے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ،جن کی حفاظت کا حکومت نے بندوبست کیا ہوا ہے۔