مصباح الحق نے بھی میچ فکسرز پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کر دیا

مصباح الحق نے بھی میچ فکسرز پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کر دیا

کراچی: ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی میچ فکسنگ کے معمالے پر بول پڑے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا اب پی سی بی کو کوئی ایسا قانون بنانا ہو گا جس سے فکسنگ کے تمام معاملات قابو کیے جا سکیں۔ میچ فکسرز پر تاحیات پابندی لگانا ہو گی۔ انہوں نے کہا ٹیم سیلیکشن پر کوئی بات نہیں کرونگا. ٹیم سیلیکٹ کرنا سیلیکٹرز کا کام ہے میرا نہیں۔ ٹیم کو کھیل کے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔


دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل خود کو فٹ رکھنے کے لیئے ڈومیسٹک گریڈ 2 کرکٹ کھیل رہا ہوں۔واضح رہے اس سے پہلے سابق کپتان عمران خان، جاوید میانداد ، شاہد آفریدی، سعید اجمل اور محمد حفیظ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں