برطانوی شہزادہ ولیئم کی لیڈی ڈیا نا کے انتقال کے 20 سال بعد پیر س آمد

برطانوی شہزادہ ولیئم کی لیڈی ڈیا نا کے انتقال کے 20 سال بعد پیر س آمد

پیرس : برطانوی شہزادہ ولیئم اپنی اہلیہ کیٹ کے ہمراہ اپنی والدہ لیڈی ڈیا نا کے انتقال کے 20 سال بعد فرانس کے دورے پر پیرس پہنچے جہا ں انہوں نے فرانکو برٹش لنکس کی تقریب میں شرکت کی ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیئم اور ان کی اہلیہ کیٹ بر طانیہ کے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ بر طانیہ اس وقت یورپی یو نین چھوٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔
شہزادہ ولیئم نے ینگ فرینچ کارو باری ادارہ کی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اور بر طانیہ میں کئی با تیں مشترک ہیں اور بر طانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلہ کے باوجود فرانس کے ساتھ تعاون میں اضافہ ہو گا اور تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہزادہ ولیئم کا اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کے ا نتقا ل کے 20 سال بعد فرانس کا یہ پہلا سر کاری دورہ ہے جبکہ شہزادہ ولیئم کو دو لت مشترکہ کی تقریب میں شرکت کی بجائے پیرس جانے بر طانوی میڈیا کی نکتہ چینی کا سامنا ہے۔