آج کل سیاست گناہ کا نام رکھ دیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان

 آج کل سیاست گناہ کا نام رکھ دیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد: مقامی مدرسہ میں علماء کونسل سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا علما کو سیاست کے محاذ پرعوام میں اپنا اعتماد قائم کرنا پڑے گا۔ آج کل سیاست گناہ کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ پورے ملک پر سیکولر طاقتیں اثر انداز ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے علماء کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمانی سیاست کریں اور کہا کہ علما پارلیمان کی سیاست نہیں کریں گے تو کوئی ان کی طرف نہیں دیکھے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں