آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا ہوگا ؟؟ نئی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا ہوگا ؟؟ نئی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا ہوگا ؟؟ نئی پیشگوئی

اسلام آباد : آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ، ژوب ڈویژن، خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 10 ملی میٹر، دادو 09، پڈعیدن 02، لاڑکانہ ایک، کوئٹہ04، خانپور اور کالام میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جب کہ کوئٹہ، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ،حیدرآباد، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق استور،کالام، بگروٹ، مالم جبہ اور گوپس میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔