وطن واپس نہ آنا ہوتاتو ضمانت نہ کراتا، کل گرفتار نہیں اغواءکیا گیا، شرجیل میمن

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے رہائی کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپس نہ آنا ہوتا توضمانت نہ کراتاہم عوامی نمائندے ہیں کل ہمیں گرفتار نہیں بلکہ اغواءکیا گیا۔سادہ کپڑوں والے افراد نے بلاجواز پکڑ لیا۔

انہوں نے اپنے بیرون ملک جانے اورواپسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اگست 2015 میں میرا کراچی میں علاج چل رہا تھا، ڈاکٹر نے مجھے بیرون ملک علاج کی تجویز دی جس کے بعد میں علاج کیلئے بیرون ملک گیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دوماہ بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیااور بغیر کسی نوٹس کے ان کیخلاف ریفرنس بنایا گیا۔ گھر سے دو ارب روپے برآمد ہونے کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں،،وہ تمام مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت اور نیب کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاناما میں جن کا نام ہے انہیں بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کی سب کارروائیاں صرف پیپلز پارٹی کیخلاف ہی کیوں؟رانا مشہودکی ویڈیو کسی کو نظر کیوں نہیں آتی؟؟۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن کو ہفتے کی رات دبئی سے وطن واپسی پر ایف آئی اے حکام نے حراست میں لے کر نیب کے حوالے کیا تھا جہاں تفتیش کے بعد انہیں رہا کر دیا گیاتھا۔