فیس بک کی محبت لڑکے کی جان لے گئی

فیس بک کی محبت لڑکے کی جان لے گئی

فیس بک کی محبت لڑکے کی جان لے گئی

سیالکوٹ: گوجرانوالہ کے رہائشی شیرون کی فیس بک پر سیالکوٹ کی رہائشی لڑکی نائلہ سے دوستی ہوئی، نائلہ نے شیرون کو شادی کرکے بیرون ملک لے جانے کے سہانے خواب دکھا کر گھر بلایا اور شیرون لڑکی سے ملنے اس کے گھر چلاگیا تاہم 3 روز لاپتہ رہنے کے بعد شیرون کی کھیتوں سے لاش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا دوران تفتیش جب لڑکی نائلہ کے گھر پر چھاپا مارا گیا تو گھر سے لڑکے کے کپڑے اور دیگر سامان برآمد ہوا تاہم لڑکی بیرون ملک فرار ہوگئی جب کہ اس کے والدین کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔