روئیں مت ،نیب کو کرپشن کا جواب دیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی ناکامی کے پیچھے جھوٹ بولنے کی عادت ہے، خان صاحب نے ساڑے تین سال میں 25 بلین یوٹرن لیے اور بے شمار جھوٹ بولے ، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب! آپ روئیں مت ،نیب کو کرپشن کا جواب دیں،رونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اب کام کرنے کا وقت گزر گیاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب عمران خان پر کوئی الزام لگتا ہے تو وہ رونے لگ جاتے ہیں، دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی۔ خان صاحب نے ساڑھے تین سالوں میں 25بلین یو ٹرن لیے ،ان کو جہاں کہیں موقع ملتا ہے وہ ایک اور جھوٹ بول دیتے ہیں،انہیں اپنی ناکامی کے پیچھے جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شکر ہے عمران خان نے ساڑھے 3سال میں ایک درخت تو لگایا،اگر وہ درخت بھی نہ لگاتے تو 2018میں عوام کو کیا منہ دکھاتے؟