شادی نہ کرنا میری اصل کامیابی کا راز ہے، ریما کیساتھ اچھی دوستی رہی ، شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شادی نہ کرنا میری اصل کامیابی کا راز ہے۔ ورنہ میری آدھی زندگی نکاح اور طلاق کی خبریں لگنے میں گزر جاتی۔ اداکارہ ریما کے ساتھ اچھی دوستی قائم رہی ، کچھ عرصہ قبل بھارت میں بھی ریما سے ملاقات ہوئی تھی ۔

ایک انٹرویوں میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ ابھی پانامہ کیس پر پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں پانامہ کا فیصلہ آنے کے بعد جنرل الیکشن کے لئے اپنی مہم کا بھرپور آغاز کروں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے فیصلے سے یا تو انصاف دفن ہو جائے گا یا پھر نواز شریف کی سیاست دفن ہو جائے گی لیکن لگتا ہے کہ نواز شریف کو کلین چٹ نہیں ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر مسلم لیگ نون کی قیادت انہیں پارٹی میں شمولیت کے لئے پیش کش کرے تو زیرو فیصد بھی چانس نہیں کہ پیچھے مڑ کر دیکھوں کیونکہ مجھے وزارت کا کوئی شوق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ لال حویلی کسی کے باپ کی نہیں بلکہ میری ذاتی جاگیر ہے۔ پانچ مرلے کی لال حویلی نے حریفوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ لال حویلی چوروں اور لٹیروں کے لئے لیلن گراڈ ثابت ہو گی۔