بالآخر مہنگی ترین شادی کرنے والے شخص کی شامت آگئی

ملتان: ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین کے بھتیجے کو مہنگی ترین شادی کرنا مہنگی پڑ گئی اور انٹیلی جنس اور لینڈ ریونیو کی انکوائری ٹیموں نے شادی میں پانی کی طرح پیسہ بہانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو یاسر علی خان کی زیر نگرانی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم نے ملتان میں ہونے والی مہنگی ترین شادی کی تحقیقات شروع کردی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوائی جا رہی ہے۔ ٹیکس حکام نے دولہا عرفان شیخ کے والد اصغر شیخ اور دلہن کے بھائی ناصر پہلوان کے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جب کہ دونوں اطراف کی جائیداد، کاروبار، آمدنی کے ذرائع، منقولہ و غیر منقولہ سکنی و زرعی جائیداد کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔