ویناملک اور اسد خٹک کے تنازعہ میں کیا ہواتھا؟

ویناملک تنازعہ میں کیا ہواتھا

ویناملک اور اسد خٹک کے تنازعہ میں کیا ہواتھا؟

کراچی: اداکارہ وینا ملک اوراسد خٹک کے درمیان معاملات کو حل کرانے کیلئے علمائے کرام اورخاندان کے بڑے میدان میں آگئےلیکن دونوں میں علیحدگی کی کئی وجوہات تھیں۔تین سال ساتھ نبھایا، پھرعلیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔اداکارہ وینا ملک اوراسد خٹک کی راہیں جدا ہوئیں تو کئی سوال اٹھ گئے۔

شوبزمیں دوبارہ کام کرنا وینا ملک اوراسد خٹک کی ازدواجی زندگی کومتاثرکرگیا۔

وینا ملک کی درخواست پرعدالت نے اکتیس جنوری کوخلع کی ڈگری جاری کردی ۔وینا ملک کے والد ملک اسلم نے بتایا کہ اسد کو بہت سمجھایا ۔گھر کی بات کورٹ کچہری تک جاپہنچی تو اسد خٹک نے  کہا کہ چھوٹا موٹا جھگڑاہے، جلد ہی ختم ہوجائے گا۔اب علمائے کرام اور گھرکے بڑوں کی کوششوں سے کیا معاملات طے پاجائیں گے اس کےلیےتھوڑاانتظار ضروری ہے۔