اسلام آباد دوسری مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد دوسری مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گیا

دبئی: پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو بری طرح شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ لیوک رونکی نے ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 4 اوورز میں 69 رنز بناڈالے، اوپنرز لیوک رونچی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر اب تک کھیلے گئے پی ایس ایل کے تمام سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ دونوں اوپنرز نے صرف 42 گیندوں پر 91 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم صاحبزادہ فرحان 29 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔