راؤ انوار کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ آج جمع کرائی جائے گی

راؤ انوار کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ آج جمع کرائی جائے گی

اسلام آباد: جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شہری نقیب اللہ قتل کیس کے مفرور پولیس افسر راؤ انوار کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ آج جمع کرائی جائے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اسلام آباد میں نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دہشتگردوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

کراچی رجسٹری میں ہونے والی گزشتہ سماعت پر عدالت نے مفرور راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے 2 دن کی مہلت دیتے ہوئے آئی جی سندھ کو آج رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

آئی جی سندھ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کے شواہد نہیں ملے اور آئندہ 2 سے تین روز میں پیش رفت ہو گی جس پر عدالت نے انہیں 2 روز کی مہلت دیتے ہوئے آج رپورٹ طلب کی تھی۔

مزید پڑھیں: بیگم کلثوم نواز کو دوبارہ ہسپتال داخل کر لیا گیا

یاد رہے کہ رواں سال نقیب اللہ کو کراچی میں گرفتار کرنے کے بعد جعلی مقابلے میں 3 مزید افراد کے ساتھ ہلاک کیا گیا تھا۔ راؤ انوار نے دعویٰ کیا تھا کہ نقیب مطلوب دہشتگرد تھا تاہم تحقیقات سے ثابت ہوا کہ وہ بے گناہ تھا اور اسے گرفتار کرنے کے کئی روز بعد ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں