بیگم کلثوم نواز 10 گھنٹے زیرعلاج رہنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

بیگم کلثوم نواز 10 گھنٹے زیرعلاج رہنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو ہارلے اسٹریٹ کلینک سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ بیگم کلثوم نواز کو ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز چیک اپ کے لیے اسپتال لائے تھے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں داخل کر لیا تھا جہاں وہ تقریباً 10 گھنٹے تک زیر علاج رہیں۔

بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر آنے کے باعث ان کی مزید سرجری کا فیصلہ کیا تھا۔

برطانوی ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کر چکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں لیکن خرابی صحت کے باعث وہ اب تک حلف نہیں لے سکی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں