پاک فضائیہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، سہیل امان

پاک فضائیہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، سہیل امان

اسلام آباد: سبکدوش ہونے والے ایئر چیف سہیل امان نے پاک فضائیہ میں کمانڈ اینڈ چینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے جبکہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

ان کا مزید کہنا تھا پاک فضائیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آج ملک میں امن قائم ہو گیا جبکہ دہشتگردی کے ناسور کو ختم کر دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں کے مطابق لیس کیا جا رہا ہے جبکہ مشکلات کے باوجود افسران کا تعاون قابل تحسین ہے۔

یاد رہے آج پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوئی۔ سہیل امان نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو کمان سونپی۔ اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر نے سبکدوش ہونے والے ائر چیف مارشل سہیل امان کو سلامی دی۔ 

سہیل امان نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود اور وزیر دفاع خرم دستگیر سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بیگم کلثوم نواز 10 گھنٹے زیرعلاج رہنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

سہیل امان کو پاک فضائیہ کا سربراہ 18 مارچ 2015 کو مقرر کیا گیا تھا اور 18 مارچ 2018 کو ان کی مدت ملازمت مکمل ہو گئی اور وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں