ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر کو لے جانیوالا ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا

ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر کو لے جانیوالا ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا
کیپشن: فوٹو:رائٹرز

واشنگٹن:امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ان کے داماد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ہنگامی حالت میں اس وقت واشنگٹن کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جب وہ ایوانکا اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر کو نیویارک لے جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر ریچل نے اسلام قبول کرلیا

ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی رونلڈ ریگن ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔ہیلی کاپٹر میں ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر کے علاوہ سکیورٹی افسر بھی موجود تھا ۔یاد رہے کہ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر  وائٹ ہائوس میں سینئر مشیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔