کویت کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

کویت کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

کویت:پی آئی اے نے پاکستان، کویت فلائٹ روٹ بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے۔


20مارچ سے پی آئی اے کی پروازیں مکمل بند ہوجائیں گی جبکہ عملہ اور آفس کویت میں موجود رہے گا۔ پی آئی ائے کویت کا منافع بخش روٹ ہونے کےباوجود یہ روٹ مکمل طور پر معطل کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بھی روٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم میڈیا رپورٹس اور پاکستانی کمیونٹی کے احتجاج کے باعث فیصلہ موخر کر دیا تھا۔