چیچہ وطنی کے مقام پر کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

چیچہ وطنی کے مقام پر کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: سکرین شاٹ

کراچی:شہر قائد سے لاہور کے لئے آنے والی کراچی ایکسپریس کے انجن میں چیچہ وطنی کے قریب آگ بھڑک اٹھی تاہم ڈرائیور کے بروقت ٹرین کو روکنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کراچی سے لاہور آرہی تھی جبکہ ٹرین اس حادثے کے بعد تاخیر سے سہ پہر تین بجے لاہور سٹیشن پہنچے گی۔

ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین روک لی، متبادل انجن کے ذریعے ٹرین پہلے چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر لائی گئی پھر چیچہ وطنی سے لاہور کے لئے روانہ کی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس لاہور کی طرف رواں دواں تھی کہ آج صبح تقریبا 8 بجے کے قریب جب ٹرین چیچہ وطنی اور ہڑپہ سے گزر رہی تھی کہ اچانک اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔