'موجودہ دور حکومت میں محصولات کی شرح وصولی میں نمایاں بہتری آئی'

'موجودہ دور حکومت میں محصولات کی شرح وصولی میں نمایاں بہتری آئی'

کراچی: ورلڈ اسلامک فنانس فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے صنعتوں اور چھوٹے کاروبارکے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں جبکہ مختلف شعبوں میں اسلامک بینکنگ کوفروغ دیا جا رہا ہے اور مقامی صنعتوں کو بھی اسلامک فنانس کی طرف لا رہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے اور شرح نمو 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ ٹیکسوں کی شرح کم کر کے دائرہ کار کو وسیع کیا گیا ہے اور ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیںراؤ انوار عدالت آ جائے گا تو بچ جائے گا، چیف جسٹس

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں محصولات کی شرح وصولی میں نمایاں بہتری آئی اور ملک کی بہتر صورت حال کی وجہ سے معاشی اہداف حاصل کرنا مشکل نہیں رہا۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ صنعتوں کو مکمل طور پر گیس اور بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور موجودہ دور میں 10 سے 12 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بیگم کلثوم نواز 10 گھنٹے زیرعلاج رہنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

ان کا کہا تھا کہ امن و امان کی صورت حال کا معیشت سے گہرا تعلق ہے جبکہ کراچی سمیت پورے ملک میں امن امان بحال ہو چکا اور امن کی وجہ سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں