کولمبو: سری لنکا کے یوم آزادی کے حوالے سے کھیلے جانیوالی ندہاس سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل بھارت نے 4وکٹوں سے جیت لیا۔بنگلہ دیش سے ہونے والے اس فائنل کی سنسنی خیزی آخری گیند تک جاری رہی ۔جب بھارت کو فائنل جیتنے کیلئے آخری گیند پر 5رنز درکار تھے اور دنیش کارتک نے چھکا لگا کرفائنل جتوا دیا اور مین آف دی میچ رہے۔19ویں اوور میں کارتک نے 22رنز بنا کر میچ کو بنگلہ دیش کے پلڑے سے نکال لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر ریچل نے اسلام قبول کرلیا
بھارتی ٹیم کے قائم مقام کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔صابر رحمان کی خوبصورت بیٹنگ کے باعث بنگلہ دیش نے 8وکٹوں پر 166رنز بنائے۔صابر رحمان نے 4چھکے اور 7چوکے لگا کر 77رنز کی اننگز کھیلی،اوپنر تمیم اقبال 15رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمود اللہ نے 21رنز بنائے۔یوزویندر چہل نے 3اور جے دیو یوناڈکٹ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی بھی لیوک رونکی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے
ہدف کے تعاقب میں روہت شرما نے کپتان اننگز کھیلی اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 3چھکے اور 4چوکے لگا کر 56رنز بنائے۔شیکھر دھون نے ایک چھکے کی مددسے 10رنز بنائے۔راہول 24اور پانڈیا 28رنز بنا سکے۔آخری 3اوورز میں 34رنز درکار تھے جب مستفیض الرحمان نے خوبصورت بولنگ کراتے ہوئے اوور میڈن کرا دیا اور ایک وکٹ بھی حاصل کی جس سے میچ کے آخری لمحات میں سنسنی خیزی بڑھ گئی۔ دنیش کارتک نے آخری 2اوورزمیں 8گیندوں پر 29رنز ناٹ آؤٹ بنا کر بھارت کی جیت پر مہر ثبت کی ۔بھارت کو جیت کیلئے آخری گیند پر 5 رنز چاہیئے تھے اور کریز پر دنیش کارتک موجود تھے جنہوں نے سومیا سرکار کو ایکسٹرا کور کے اوپر سے چھکا لگا کر بھارت کو ندہاس ٹرافی کا فائنل جتوا دیا ۔دنیش کارتک کو مین آف دی میچ جبکہ واشنگٹن سندر کو مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیش کارتک ندہاس ٹرافی کی 5 اننگز میں ایک بار بھی آؤٹ نہیں ہوئے اس سہ ملکی سیریز میں دنیش کارتک نے 198 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 85 رنز اسکور کیے ۔دنیش کارتک اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ
2316943b75d3441c0d03a0a9738e4031
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں