عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت،ناراض کارکنوں کی نعرے بازی،عمران خان تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت،ناراض کارکنوں کی نعرے بازی،عمران خان تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے
فائل فوٹو

کراچی:عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کی نعرے بازی سے عمران خان خطاب کئے بغیر ہی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔


یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں جب ایم کیو ایم کے سابق رہنما و معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو تقریب میں موجود پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں نے عامر لیاقت نامنظور کے نعرے بازی شروع کردی ۔

جس پر تقریب میں موجود سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو تقریب ادھوری چھوڑ کر جانا پڑگیا۔