13 اپریل کو شب معراج ہوگی،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

13 اپریل کو شب معراج ہوگی،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:اسلامی کیلنڈر کے مطابق ماہ رجب المرجب1439 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق 13 اپریل کو شب معراج ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر ریچل نے اسلام قبول کرلیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کمیٹی نے رجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شب معراج 13 اپریل بروز جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے مطابق آج یکم رجب المرجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں مرداورعورت ورکرزکی تنخواہیں برابررکھنے کااعلان کردیا

یاد رہے کہ رجب ساتواں اسلامی مہینہ ہے اور زمانہ جاہلیت میں بھی اس کو مقدس اور حرمت کا مہینہ سمجھا جاتا تھا۔ اسے رجب المرجب بھی کہا جاتا ہے۔ اس ماہ میں عمرہ اداکیا جاتا تھا اور جنگ حرام سمجھی جاتی تھی۔ 

قریش اور قیس کے قبیلہ میں ایک جنگ اسی مہینے میں ہوئی تھی جس کو جنگ فجار (فجور سے مشتق ہے) کہتے ہیں اس میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی شریک ہوئے تھے لیکن آپ نے کسی پر تلوار نہیں چلائی۔

اہل اسلام اس مہینے کو اس واسطے متبرک سمجھتے ہیں کہ اسی ماہ کی ستائیسویں شب کو واقعہ معراج ہوا۔ مسلمان 27 رجب کو واقعہ معراج کی تقریب مناتے ہیں۔ اسی مہینہ کی 13 تاریخ کو حضرت علی (رض) کی ولادت بھی ہوئی۔