جو مجھے کرنا ہے کروں گا مجھے کسی کی پرواہ نہیں، چئیرمین نیب

جو مجھے کرنا ہے کروں گا مجھے کسی کی پرواہ نہیں، چئیرمین نیب
کیپشن: chairman Nab

لاہور:  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ یہ تاثرغلط ہے کہ نیب قومی ترقی میں حائل ہورہاہے،ان کا کہناتھا کہ نیب انسان دوست ادارہ ہے،اس کا مقصدکرپشن کاخاتمہ ہے،سب کوملکربرائیوں کے خاتمے کیلئے کرداراداکرناہوگا۔

ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا اور جو مجھے کرنا ہے کروں گا مجھے کسی کی پرواہ نہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، اگر پاکستان نہیں تو ہم بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا صرف چیئرمین نیب کا کام نہیں، معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہم سب کا کام ہے، نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا صرف چیئرمین نیب کا کام نہیں، معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہم سب کا کام ہے، نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی  

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ جو مجھ کرنا ہے کروں گا، مجھے کسی کی پرواہ نہیں، ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا، یہ تاثرغلط ہے کہ نیب قومی ترقی میں حائل ہورہا ہے، نیب کسی بھی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے، نیب اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ ہروہ شخص جوایمانداری سے کام کرتاہے نیب اس کی معاونت کیلئے حاضر ہے۔