بہتر معیشت کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے، عمران خان

بہتر معیشت کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے، عمران خان

کراچی: تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے اور ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور بہتر معیشت کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ خیبرپختونخوا میں اداروں کو ٹھیک کر کے دکھایا اور اسی طرح پورے پاکستان کو ایک مثال بنانا چاہتے ہیں۔ کراچی کاروبار کے لحاظ سے پاکستان کی شہ رگ ہے اور اگر اداروں میں اچھے بندے نہیں لگائے جائیں تب تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔

مزید پڑھیں: عدالت کا خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو گرفتار کرنے کا حکم

عمران خان نے بزنس کمیونٹی کو انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی الیکشن میں حصہ لے۔  بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ہمارا ساتھ دیا تاہم ہم چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن میں بھی حصہ لے اور ہم اسے مثالی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا میرا کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں لیکن محنت کی وجہ سے آج ہماری پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور ہم نے اپوزیشن کا بھی پھرپور کردار ادا کیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

کپتان نے اس موقع پر مزید کہا میں چیلنج کرتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے۔ ہم اپنے وزیر کو کرپشن کیس میں پکڑ کر جیل میں ڈالا۔ سڑکیں اور پل بنانے سے قوم ترقی نہیں کرتی بلکہ لوگوں پر پیسہ خرچ کرنے سے قومیں بنتی ہیں کیونکہ اگر لوگوں بہتر تعلیم، صحت اور روزگار ملے گا تو قوم ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں