سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی حالت زار،پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی حالت زار،پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا
کیپشن: فوٹو: گوگل پلس

اسلام آباد:سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی حالت زار پر تحریک انصاف نے چیف جسٹس پاکستان کو نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو یہ خط پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے لاکھوں شہری رزق کی تلاش میں سعودی عرب میں مقیم ہیں لیکن وہ وہاں پر مشکلات کا شکار ہیں۔مراد سعید نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی حالت زار پر نوٹس لیا جائے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حکام کی جانب سے انھیں توہین اور تذلیل کا سامنا ہے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ کام کے بعد ہم فوراً اپنی قیام گاہ میں واپس آجاتے ہیں، باہر نکلتے ہوئے ہمیں گرفتاری کا خوف رہتا ہے۔

سعودی عرب میں صرف پاکستانیوں کو ہی مشکلات کا سامنا نہیں بلکہ ہندوستان اور دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔