شاہد آفریدی کا ہاکی اولمپئن منصور احمد کا علاج کرانے کا اعلان

شاہد آفریدی کا ہاکی اولمپئن منصور احمد کا علاج کرانے کا اعلان

لاہور: شاہد خان آفریدی نے ہاکی اولمپئن منصور احمد کا علاج کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وطن واپس آتے ہی منصور احمد کی عیادت کرنے انکے گھر جاؤں گا۔ شاہد آفریدی فائونڈیشن قومی ہیرو کو سسکنے نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ہاکی کپتان منصور احمد کا دل جواب دے گیا،وزیراعظم سے مدد مانگ لی
 
 تفصیلات کے مطابق  قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد اسپتال میں زیر علاج ہیں  اور ان کے دل میں 7 سٹنٹ ڈل چکے ہیں ۔ڈاکٹروں نے  دل کو چلانے کیلئے بیٹری لگائی ہوئی ہے ۔ اور افسوسناک بات یہ کہ ان ایک ہفتے میں بیس کلو وزن بھی کم ہو گیا ہے ۔ منصور احمد کا کہنا ہے کہ چالیس فیصد دل بچا ہے اس دل پر مزید نہیں چل سکتا اور ڈاکٹرز نے دل تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

قومی ہیرو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے دل کی تبدیلی کیلئے مدد مانگی تھی لیکن وزیراعظم کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب آیا ۔ ایسے میں شاہد  خان آفریدی نے منصور احمد کا علاج کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں