پاکستان آتے ہی پشاور زلمی اور کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا

پاکستان آتے ہی پشاور زلمی اور کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا

لاہور : لاہور پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے یو اے ای سے لاہور منتقل ہو گئے ۔ شائقین میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کیلئے جوش و خروش اپنے عروج پر ہے ۔کل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان پلے آف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان آتے ہی پاکستان سپر لیگ کی دو ٹیموں کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ پشاور زلمی کو شکیب الحسن کی انجری کے باعث کوئٹہ کیخلاف اہم میچ میں بنگالی کرکٹر سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ کراچی کنگز بھی لینڈل سمنز کے بغیر میدان میں اترے گی جبکہ ونڈیز کرکٹر لینڈل سمنز  نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جو کام وزیراعظم نہ کر سکے وہ شاہد آفریدی نے کر دیا ! کرکٹر نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر آپ خوش ہو جائیں گے !

خیال رہے کہ کل لاہور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا ۔ اس میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کا مقابلہ پہلے پلے آف میں ہارنے والی ٹیم کراچی کنگز کیساتھ ہو گا جبکہ ہارنے والے ٹیم  ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:لیوک رونکی نے عمر اکمل سے بڑا ریکارڈ چھین لیا 

اس اہم میچ کیلئے متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے ۔پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی کنگز کے آئن مورگن کے علاوہ تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس مرتبہ پھر مشکلات کا شکار نظر آئی کوئٹہ نے  اہم غیر ملکی کھلاڑیوں  پیٹرسن اور شین واٹسن کے انکار کے بعد متبادل کھلاڑیوں سے رابطے شروع کردیے اور مینجمنٹ نے سری لنکا کے تھسارا پریرا اور بنگلہ دیش کے محمود اللہ کو لائن اپ کرلیا ہے جب کہ رلی روسو نے پاکستان آنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں