اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں مصباح کی قیادت سے محروم ہو گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں مصباح کی قیادت سے محروم ہو گئی

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو اب تک کا سب بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہاتھ میں ہیئر لائن فریکچر کے پی ایس ایل باعث سے باہر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق مصباح الحق کو مکمل صحتیاب ہونے میں تقریباً 4 ہفتے درکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف 16 مارچ کو کھیلے گئے لیگ کے آخری میچ میں یونائیٹد کے کپتان مصباح الحق ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے تھے۔مصباح الحق کے ہاتھ پر کراچی کنگز کے برق رفتار بولر ٹمائل ملز نے دو بار گیند ماری تھی۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مصباح الحق ایک عظیم قائد ہیں اگر وہ بیٹنگ نہ بھی کریں پھر بھی قائدانہ صلاحیتوں سے ٹیم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے لیگ کے ابتدائی دو میچز میں بھی یونائیٹڈ مصباح الحق کی کپتانی سے محروم رہے تھے، ان کی جگہ پہلے ٹیم کی قیادت رومان رئیس اور رومان کے انجرڈ ہونے کے جنوبی افریقی آل راو¿نڈر جے پی ڈومینی کے سپرد کردی گئی ہے۔