سربراہ پاک بحریہ کا دورہ کویت ، آرمی چیف ، نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ کویت ، آرمی چیف ، نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں

اسلام آباد:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ کویت ، کویت آرمی چیف اور نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں ، باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کویت پہنچ گئے جہاں انھوں نے کویت کے  آرمی چیف آف جنرل سٹاف ، کویت نیول فورسز کے سربراہ اور کمانڈر کوسٹ گارڈ کویت سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران کویتی اتھارٹیز نے بحری امن و استحکام کو فروغ دینے اور کویت نیوی کو تربیتی سہولیات کی فراہمی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کویت  کی بحریہ کے جہاز کا بھی دورہ کیا ، پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعاون میں مزید وسعت اور مضبوطی کا باعث ہوگا۔