سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف پھر متحرک

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف پھر متحرک
کیپشن: pti chairman imran khan

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹرز کا گروپ پھر متحرک ، اعظم سواتی ، فیصل جاوید ، ایوب آفریدی اور دیگر سینیٹرز مشاورت کے لئے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے متحرک ہوگئی ، اعظم سواتی ، فیصل جاوید ، ایوب آفریدی اور دیگر سینیٹرز مشاورت کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی ، سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی حکمت عملی کو طے کیا جائے گا۔

اعظم سواتی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی سینیٹ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی ، فاٹا ، بلوچستان اور جماعت اسلامی کے سینیٹرز سے رابطہ کیا ہے ، امید ہے اپوزیشن سینیٹرز بھی ہمیں ووٹ دیں گے۔