سیمی فائنل کیلئے ہمارے دو اہم کھلاڑی پاکستان نہیں آ رہے : سرفراز احمد

سیمی فائنل کیلئے ہمارے دو اہم کھلاڑی پاکستان نہیں آ رہے : سرفراز احمد
quetta gladiator captain sarfraz ahmad

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سیمی فائنل کیلئے ہمارے دو اہم کھلاڑی پاکستان نہیں آ رہے پھر بھی ہم فتح کیلئے پر امید ہیں۔


تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے کپتان سرفراز احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے سیمی فائنل رائونڈ کے لیے ہمارے دو اہم کھلاڑی پاکستان نہیں آ رہے ہیں   جن میں شین واٹسن اور  روسو شامل ہیں  ۔

انھوں نے کہا کہ لیگ کے اہم مقابلوں میں فتح کے لیے پر امید ہیں ، ہماری کوشش ہوگی کہ مقامی کھلاڑی پرفارم کریں ، گزشتہ دو برس سے فائنل کھیلتے آ رہے ہیں۔

تھسارا پریرا کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ، پی ایس ایل کے ذریعے فاسٹ بائولرز کا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے  ، بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کا وعدہ کیا مگر وقت پر مکر گئے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ برس ہماری ٹیم اچھا پرفارم نہیں کر سکی تھی۔