عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت، کرپٹ مافیا کیخلاف عمران خان کا ساتھ دینے کا عزم

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت، کرپٹ مافیا کیخلاف عمران خان کا ساتھ دینے کا عزم

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے کہا ہے کہ سٹیٹس کو کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔

عامر لیاقت کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم عامر لیاقت کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے اس کو روشن کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ کراچی کے لوگ ساتھ دیں تاکہ پورے ملک میں ترقی لے کر آئیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں پہلی بار کے پی کے میں حکومت ملنے پر فخر ہے۔ ہم نے صوبے میں ترقیاتی کام کیے اور لوگوں سے کیے گئے تمام وعدے بھی پورے کیے۔ پنجاب میں تعمیراتی بجٹ ساڑھے 6 ارب روپے سالانہ ہے جس میں سے ادھا بجٹ صرف لاہور پر لگایا جاتا ہے۔ الیکشن میں 6 ماہ رہ گئے ہیں، کارکن متحرک ہوجائیں۔

عامر لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شامل کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محسوس ہو رہا ہے کہ بہت پہلے سے پارٹی میں شامل تھا۔ عامر لیاقت نے کہا کہ میرا آخری مقام پی ٹی آئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہے ہیں اس جنگ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ معروف اداکار عابد علی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

دوسری طرف عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پارٹی کے کئی اہم رہنما ناراض ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت،ناراض کارکنوں کی نعرے بازی،عمران خان تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے
 
 مزید پڑھیں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف پھر متحرک
 
 مزید پڑھیں: بہتر معیشت کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے، عمران خان