احسن اقبال نے عامر لیاقت کو بے نقاب کر دیا

احسن اقبال نے عامر لیاقت کو بے نقاب کر دیا

لاہور : عامر لیاقت کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی میدان میں آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’یہ ریکارڈ کیلئے ہے : میں اس ملاقات میں موجود تھا جب ڈاکٹر عامر لیاقت نے نوازشریف سے کراچی میں میٹنگ کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ انہیں عوامی میٹنگ کیلئے کچھ وقت عنایت کریں اور ساتھ کہا کہ آپ ہی پاکستان کے سچے لیڈ ر ہیں اور امید کی آخری کرن بھی‘۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے جس میں انہو ں نے کہا کہ میں نے خان صاحب نہیں پاکستان کو جوائن کیا ہے کیونکہ عمران خان پاکستان کیلئے کرپشن کیخلاف کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا آخری مقام تحریک انصاف ہے اورہمیشہ تحریک انصاف کے ساتھ ہی وابستہ رہوں گا ۔