اسامہ بن لادن نائن الیون کے ذریعے امریکا اور سعودی عرب کو لڑوانا چاہتا تھا: سعودی ولی عہد

اسامہ بن لادن نائن الیون کے ذریعے امریکا اور سعودی عرب کو لڑوانا چاہتا تھا: سعودی ولی عہد

نیویارک: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نہیں چاہتا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب میں تعلقات اچھے رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے ذریعے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ پیدا کرنا چاہتا تھا، لیکن اس کی یہ چال کامیاب نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے القاعدہ کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے، ایران کی فوجی اور اقتصادی طاقت سعودی عرب سے کم ہے اور وہ برابری کے مقابلے میں سعودی عرب سے کہیں دور ہے۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کو ان کے حقوق دیے گئے ہیں، اب خواتین اپنا کاروبار کرسکتی ہیں، فوج میں بھرتی ہوسکتی ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں مرداورعورت ورکرزکی تنخواہیں برابررکھنے کااعلان کردیا