پاکستان سے کوئی اجنبیت نہیں، کئی مرتبہ جاچکا ہوں، سیمی

پاکستان سے کوئی اجنبیت نہیں، کئی مرتبہ جاچکا ہوں، سیمی

دبئی: پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی اجنبیت نہیں، کئی مرتبہ پاکستان جاچکا ہوں۔
پاکستان روانگی سے قبل ڈیرن سیمی نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلوں گا۔ سیمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی زلمی کے کئی کھلاڑی پاکستان گئے تھے، اس مرتبہ بھی جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے لیے اب تمام میچز ناک آوٹ کی حیثیت رکھتے ہیں، امید ہے اس مرتبہ بھی پی ایس ایل کا فائنل کھیلیں گے۔انہوں نے لاہور میں شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ گراونڈ پر آ کر کرکٹ کو سپورٹ کریں۔
واضح رہے کہ کل پشاور اورکوئٹہ کے مابین ایونٹ کا دوسرا پلے آف میچ کھیلا جائے گا جس میں شکست کھانے والی ٹیم پی ایس ایل سے باہر ہو جائے گی، جبکہ جیتنے والی ٹیم اگلے روز کراچی کے ساتھ اپنا تیسرا پلے آف میچ کھیلے گی۔