کراچی بندرگاہ پر بڑا حادثہ ، دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے

کراچی بندرگاہ پر بڑا حادثہ ، دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے
کیپشن: 2 ship colloid at karachi port

کراچی : کراچی بندرگاہ پر بڑا حادثہ پیش آ گیا ، 2 جہاز آپس میں ٹکرا گئے ، بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی بندرگاہ پر بڑا حادثہ پیش آ گیا ، دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے لیکن بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔

پاکستان کے سب سے گہرے ٹرمینل پر جہازوں کی آمد و رفت معطل ہے ، کے پی ٹی بندرگاہ پر لنگرانداز کے دوران دو جہاز ٹکرا گئے جس کے بعد جہاز سے کنٹینرز سمندر میں گر گئے۔

کنٹینرز نکالنے کے بعد بندرگاہ کے ٹرمینل پر جہازوں کی آمد و رفت بحال کی جائے گی ، سمندر میں گرنے والے کنٹینروں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔