ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہباز شریف اور آرمی چیف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید کر دی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہباز شریف اور آرمی چیف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید کر دی
کیپشن: major general asif ghafoor bajwa DG ispr

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کے درمیان ملاقاتوں کی خبر کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید کر دی ۔

انھوں نے کہا کہ شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان 72 گھنٹوں میں پانچ ملاقاتیں کبھی نہیں ہوئیں یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ غیرذمہ دارانہ بیان افسوسناک ہے ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بیان دیا تھا کہ فیض آباد دھرنے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے درمیان 72 گھنٹوں میں پانچ ملاقاتیں ہوئیں۔