کراچی:رینجرز سمیت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 16 ملزمان گرفتار

کراچی:رینجرز سمیت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 16 ملزمان گرفتار
کیپشن: karachi rangers operation

کراچی : کراچی میں صرف خواتین سے زیورات اور قیمتی سامان چھیننے والے گروہ کے چار کارندے گرفتار ، نیب کا ڈی ایم سی ملیر کے دفتر پر چھاپہ ، دو ملازمین کو حراست میں لیکر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز ، کوسٹ گارڈ اور پولیس نے مختلف علاقوں سے 16 ملزم گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے کی منشیات ، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ، سپر مارکیٹ اور واٹر پمپ پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

کراچی میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے خواتین کے ساتھ لوٹ مار کرنے والے چار ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا ، ایس ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق ملزم طارق روڈ ، گلشن اقبال اور لیاقت آباد میں وارداتیں کرتے اور صرف خواتین سے زیورات اورپرس چھینتے تھے۔

نیب کی ٹیم نے ڈی ایم سی ملیر کے دفتر پر چھاپہ مار کر دو ملازمین کو حراست میں لے کر چار سال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ، سندھ رینجرز نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے کھاری چیک پوسٹ پر کار کی چیکنگ کے دوران 45 کلو گرام حشیش برآمد کر لی جس کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 لاکھ  ڈالر ہے۔