نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
کیپشن: جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نواز شریف کی درخواست کی سماعت کرے گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا طبی بنیادوں پر معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت آج کرے گی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نواز شریف کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

اس سے قبل نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مسترد کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو احتساب عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ یہ سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں۔