دنیا میں فساد کے لیے کوئی جگہ نہیں: کینیڈین وزیراعظم

دنیا میں فساد کے لیے کوئی جگہ نہیں: کینیڈین وزیراعظم
کیپشن: اس قسم کے واقعات کی بڑھتی ہوئی وجہ اسلامو فوبیا ہے، کینیڈین وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ٹورنٹو: کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہو چکا اب دنیا میں فساد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اس قسم کے واقعات کی بڑھتی ہوئی وجہ اسلامو فوبیا ہے۔

جسٹس ٹروڈو نے مزید کہا کہ میں آج کینیڈا کی جانب سے دل سے نیوزی لینڈ کے غم میں شریک ہوں جبکہ چند روز پہلے ہمارا دوست اور اتحادی ملک تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا شکار ہوا اور یہ سب اسلام فوبیا کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا 50 مرد، عورتوں اور بچوں کو عبادت کے دوران مار دیا گیا اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ایک دہشت گرد، بزدل اور مونسٹر نے یہ کارروائی کی اور میں دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کرتا ہوں کینیڈا کے ساتھ کھڑے ہوں۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا اس لڑائی میں مسلمان، عیسائی، یہودی، سیاہ فام اور سفید فام ہم سب کو اس نفرت کے خلاف ایک ٹیم کی طرح لڑنا چاہئے۔ ایک ٹیم کی حیثیت سے اس صورتحال کو نارمل نہیں لینا چاہئے۔