بنگلہ دیش میں گاڑی پر فائرنگ سے الیکشن افسر سمیت 7 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں گاڑی پر فائرنگ سے الیکشن افسر سمیت 7 افراد ہلاک
کیپشن: Image by Sputnik international

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ایک گاڑی پر فائرنگ سے الیکشن افسر سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ ضلع رانگا متی کے علاقے بھاگیا چری میں اس وقت پیش آیا جب الیکشن افسر مذکورہ ضلع سے الیکشن کراکر واپس ہیڈکوارٹر جا رہا تھا۔

فائرنگ سے الیکشن افسر سمیت 7 افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔