کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کو الگ کرنا چاہیے، بلاول

کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کو الگ کرنا چاہیے، بلاول
کیپشن: این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بنا کر گروپوں کیخلاف کارروائی کریں، بلاول بھٹو۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کو الگ کرنا چاہیے۔ ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہمیں موت کی دھمکیاں اور نیب کے نوٹسز دیئے گئے۔ کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والوں کو الگ کرنا چاہیے۔ ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر مجھے اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا اور یہ سب کچھ ہمیں اصولی موقف سے نہیں ہٹا سکتا۔

e25419733cb8f263ab51019183173b10

ان کا مزید کہنا تھا کہ این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بنا کر گروپوں کیخلاف کارروائی کریں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا ایسے وزرا کو وفاقی کابینہ سے الگ کر دینا چاہیئے اور ایسے گروپوں سے حکومت کو دوری اختیار کرنی چاہیئے۔