سانحہ کرائسٹ چرچ،نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی شہید ہونیوالوں میں شامل

سانحہ کرائسٹ چرچ،نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی شہید ہونیوالوں میں شامل
کیپشن: تصویر فیس بک

ویلنگٹن :سانحہ کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں عطا الیان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

عطا الیان نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر تھے جنہوں نے 19 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے جب کہ وہ ساتھ ہی مقامی اسکول کی فٹبال ٹیم کے کوچ بھی تھے اور وہ مین لینڈ کلب سے منسلک تھے۔شہید فٹبالر 2014 میں نیوزی لینڈ کی فٹبال ٹیم کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

3725a61969b1ebc212d113c3561c2f5c

شہید فٹبالر کا آبائی تعلق فلسطین سے تھا تاہم والدین کی ہجرت کے باعث ان کی پیدائش کویت کی تھی اور ان دنوں وہ سافٹ ایئر کمپنی بھی چلا رہے تھے جب کہ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک ننھی بیٹی شامل ہیں۔


شہید فٹبالر کے ساتھیوں نے کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جائے وقوعہ پر پھول رکھ کر اپنے ساتھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عطا الیان کے ساتھی فٹبالر اس موقع پر انہیں یاد کرکے ضبط نہ کرسکے اور زاروقطار روتے رہے۔


مین لینڈ فٹبال فیڈریشن نے عطا الیان سمیت کلب سے جڑے 3 فٹبالرز کی شہادت کی تصدیق کی ہے جن میں 24 سالہ طارق عمر اور 14 سالہ سید میلین شامل ہیں۔ خیال رہے کہ فٹسل کا شمار انڈور گیمز میں کیا جاتا ہے جو کہ فٹبال کی طرز کا کھیل ہے جس میں ہر ٹیم میں 5 کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔