لندن میں افغان خواتین آرکسٹرا گروپ نے دھوم مچادی

لندن میں افغان خواتین آرکسٹرا گروپ نے دھوم مچادی
کیپشن: تصویر بشکریہ بی بی سی

لندن: افغان لڑکیوں پر مشتمل پہلے افغان آرکسٹرا گروپ زہرہ نے گذشتہ روز برٹش میوزیم میں ہونے والے پروگرام میں اپنے فن کا شاندار مظا ہرہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق30 افغان لڑکیوں پر مشتمل آرکسٹرا گروپ زہرہ نے اپنی فن کا مظاہرہ کرکے دھو م مچا دی۔

تصویر بشکریہ بی بی سی

برٹش میوزیم میں ہونے والا یہ ایونٹ ”خواتین کی تاریخ کے مہینے“ کی تقریبات کا حصہ تھا۔ خواتین آرکسٹرا نے روایتی افغان موسیقی کے علاوہ مغربی کلاسیکل میوزک پیش کرکے خوب رنگ جمایا۔

تصویر بشکریہ بی بی سی

آرکسٹرامیں شامل لڑکیوں کی عمریں 13سے 20 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق افغانستان کے غریب گھرانوں سے ہے۔یاد رہے 5 سال قبل تشکیل پانے والے اس گروپ نے پہلی بار ڈیووس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔