نواز شریف سے ملاقات کا  حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے، شہبازشریف

نواز شریف سے ملاقات کا  حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے، شہبازشریف
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: شہبازشریف نے کہا ہے کہ شریف فیملی سے نواز شریف سے ملاقات کا  حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک بیان میں  مسلم لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈرشہبازشریف  نے کہا کہ بارباردرخواست دینے کے باوجود مجھے آج بھی نواز شریف  کی بیمار پرسی  سے روکا گیا، میں اور فیملی کے دیگرافراد ہفتے میں دو سے تین بار میاں صاحب سے ملتے تھے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں با خبررہ سکیں۔ اب یہ ملاقات صرف  جمعرات تک محدود کر دی گئی ہے ، ماں، بہن، بھائی اوربیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔

81391a5a06dee37bdfb88ae1cf971153

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف  العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں  قید  ہیں۔