سندھ ہائیکورٹ: آصف زرداری اور فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ: آصف زرداری اور فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منظور
کیپشن: image by facebook

کراچی: جعلی اکاؤنٹس کیس کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت دس لاکھ روپے کے عوض 10 روز کیلئے منظور کر لی، مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورکی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دہندگان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مختصر دلائل دیئے جس پر عدالت نے دس لاکھ کے عوض 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت دی اور مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

سابق صدر آصف زرداری سماعت سے پہلے جب سندھ ہائیکورٹ پہنچے تو کارکنوں نے خوب نعرے بازی کی تاہم آصف زرداری نے ان کی سرزنش کر دی۔

یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کے خلاف آصف زرداری اور فریال تالپور کی فوری حکم امتناع سے متعلق اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت عظمی نے کیس منتقلی کا حکم دے دیا اب کیا بچتا ہے۔