وزیراعظم عمران خان    اراکین اسمبلی کی  تنخواہوں میں اضافے پر برہم

وزیراعظم عمران خان    اراکین اسمبلی کی  تنخواہوں میں اضافے پر برہم
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ،  اراکین اسمبلی کی  تنخواہوں میں اضافے پر وزیر اعظم شدید برہم ۔ 

تفصیلات کے مطابق ،  وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے   پنجاب میں وزیراعلیٰ اور اراکین  اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر  شدید  برہمی کا اظہار کیا ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے ناراضگی کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب  کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے  ہدایت جاری کی ہے کہ عثمان بزدار گورننس میں بہتری اور کرپشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کے اگر  بہتری کے لیے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کی ضرورت ہے تو  وہ بھی کی  جائے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی میں سے بھی بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی اور پنجاب پولیس کے 20 افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔