سٹاک مارکیٹ میں 100 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر 16 پیسے مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں 100 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر 16 پیسے مہنگا
کیپشن: image by karachi stock

کراچی : سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر 100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38 ہزار 421 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا اور 139 روپے 40 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔

ٹریڈنگ کے آغاز پرسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جب 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورکاروبار کے دوران 100 انڈیکس 38 ہزار 421 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 139 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کرتارہا۔

قبل ازیں سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لئے سٹاک مارکیٹ میں خصوصی دعا کی گئی اور شہدا کے اہل خانہ سے یکجہتی کے لئے سٹاک بروکرز نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔ دعا کے بعد ٹریڈنگ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔