مشکل وقت میں ہم ساتھ ہیں، ماہرہ خان

مشکل وقت میں ہم ساتھ ہیں، ماہرہ خان

کراچی:کورونا وائرس سے متعلق اداکارہ ماہرہ خان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس مشکل وقت میں ساتھ ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے وقت میں جب بے چینی اور تشویش بڑھ رہی ہے، کچھ لوگ دیگر افراد سے زیادہ پریشان ہیں، ان حالات میں لوگ اپنا اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔

اداکارہ نے موجودہ صورتحال سے متعلق اچھی امید ظاہر کی اور دعا بھی کی۔