تمام اختلافات کو بھلا کر لوگوں کی مدد کریں، عارف علوی

تمام اختلافات کو بھلا کر لوگوں کی مدد کریں، عارف علوی
کیپشن: اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور پھر دوسروں کی مدد کریں، صدر مملکت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا سے لڑنے کے لیے تمام اختلافات کو بھلا کر لوگوں کی مدد کریں۔عارف علوی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کورونا چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہونا ہے، اس جنگ میں باقی سب چیزیں ثانوی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ ہر گھر اور ہر خاندان نے کرنا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور پھر دوسروں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اختلافات کو بھلا دیں۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تمام علمائے کرام اور میڈیا سے کہا ہے کہ وہ احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو پھیلائیں۔